quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:34

وَقِيلَ ٱلۡيَوۡمَ نَنسَىٰكُمۡ كَمَا نَسِيتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَٰذَا وَمَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّـٰصِرِينَ ﴿٣٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur insey kehdiya jayega ke “Aaj hum bhi usi tarah tumhein bhulaye detay hain jis tarah tum is din ki mulaqaat ko bhool gaye thay.Tumhara thikana ab dozakh hai aur koi tumhari madad karne wala nahin hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ آج ہم تمہیں اسی طرح نظر انداز کردیں گے جیسے تم نے اس دن کی ملاقات کو نظر انداز کررکھا تھا اور تمہارا ٹھکانہ اب آگ ہے اور تمہارے لیے کوئی مدد گار نہیں ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
“ اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ “ آج ہم بھی اسی طرح تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے۔ تمہارا ٹھکانا اب دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور کہہ دیا گیا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے جیسے کہ تم نے اپنے اس دن سے ملنے کو بھلا دیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور کہا جائے گا کہ آج ہم تم کو بھلادیں گے جس طرح تم نے اپنے اس دن کے آنے کوبھلائے رکھااور تمھارا ٹھکانا آگ ہے اور کوئی تمھارا مددگار نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور حکم ہو گا کہ آج ہم تم کو بھلا دیں گے جیسے تم نے بھلا دیا تھا اپنے اس دن کی ملاقات کو اور گھر تمہارا دوزخ ہے اور کوئی نہیں تمہارا مددگار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ "آج ہم بھی اُسی طرح تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اِس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے تمہارا ٹھکانا اب دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں