سورۃ الأحقاف 46:19
وَلِكُلّٖ دَرَجَٰتٞ مِّمَّا عَمِلُواْۖ وَلِيُوَفِّيَهُمۡ أَعۡمَٰلَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴿١٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے
Dono girohon mein se har ek ke darje unke aamal ke lihaz se hain taa-ke Allah unke kiye ka pura pura badla unko de. Unpar zulm hargiz na kiya jaaye
اور ہر ایک کے لیے درجے (اور مقامات) ہوں گے ان کے اعمال کے اعتبار سے اور تاکہ وہ پورا پورا دے انہیں ان کے اعمال کا بدلہ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تا کہ اللہ ان کے لئے کا پورا پورا بدلہ ان کو دے۔ ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا
اور ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال کے پورے بدلے دے اور ان پر ﻇلم نہ کیا جائے گا.
اور ہر ایک کے لیے ان کے اعمال کے اعتبار سے درجے ہوں گےاورتاکہ اللہ سب کو ان کے اعمال پورے کردے اور ان پر ظلم نہ ہوگا
اور ہر فرقہ کے کئ درجے ہیں اپنے کئے کاموں کے موافق اور تاکہ پورے دے انکو کام انکے اور ان پر ظلم نہ ہو گا
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تاکہ اللہ ان کے کیے کا پُورا پُورا بدلہ ان کو دے۔ ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا۔