quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ محمد 47:14

أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّهِۦ كَمَن زُيِّنَ لَهُۥ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُم ﴿١٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Bhala kahin aisa ho sakta hai ke jo apne Rubb ki taraf se ek saaf o sareeh hidayat par ho, woh un logon ki tarah ho jaye jinke liye unka bura amal khushnuma bana diya gaya hai aur woh apni khwahishat ke pairo ban gaye hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہے وہ اس شخص جیسا ہوجائے گا جس کے لیے اس کے ُ برے اعمال مزین ّکر دیے گئے ہیں اور انہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف وصریح ہدایت پر ہو ، وہ ان لوگوں کی طرح ہوجائے جن کے لئے ان کا برا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیرو بن گئے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا پس وه شخص جو اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل پر ہو اس شخص جیسا ہو سکتا ہے؟ جس کے لئے اس کا برا کام مزین کر دیا گیا ہو اور وه اپنی نفسانی خواہشوں کا پیرو ہو؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیاوہ جواپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہے، وہ اس کی طرح ہوجائے گا جس کی بدعملی اس کے لیے خوش نمابنادی گئی ہے اور وہ اپنی خواہشات پرچل رہے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
بھلا ایک جو چلتا ہے واضح رستہ پر اپنے رب کے برابر ہے اسکے جسکو بھلا دکھلایا اس کا برا کام اور چلتے ہیں اپنی خواہشوں پر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف و صریح ہدایت پر ہو، وہ ان لوگوں کی طرح ہو جا ئے جن کے لیے ان کا برا عمل خوشنما  بنا دیا گیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیروبن گئے ہیں؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں