quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ محمد 47:32

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَشَآقُّواْ ٱلرَّسُولَ مِنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلۡهُدَىٰ لَن يَضُرُّواْ ٱللَّهَ شَيۡـٔٗا وَسَيُحۡبِطُ أَعۡمَٰلَهُمۡ ﴿٣٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا (اور) پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے۔ اور خدا ان کا سب کیا کرایا اکارت کردے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jin logon ne kufr kiya aur Allah ki raah se roaka aur Rasool se jhagda kiya jabke unpar raah e raast wazeh ho chuki thi, dar haqeeqat woh Allah ka koi nuksan bhi nahin kar sakte, balke Allah hi unka sab kiya karaya gaarat (null / fruitless) kardega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور جو روکتے رہے دوسروں کو اللہ کے راستے سے اور وہ رسول ﷺ کی مخالفت میں سرگرم رہے اس کے بعد کہ ان کے لیے ہدایت واضح ہوچکی تھی وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ اور وہ ان کے اعمال کو اکارت کر دے گا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہوچکی تھی ، در حقیقت وہ اللہ کا کو ئی نقصان بھی نہیں کرسکتے ، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے لوگوں کو روکا اور رسول کی مخالفت کی اس کے بعد کہ ان کے لئے ہدایت ﻇاہر ہو چکی یہ ہرگز ہرگز اللہ کا کچھ نقصان نہ کر سکیں گے۔ عنقریب ان کے اعمال وه غارت کردے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک جن لوگوں نے انکار کیا اور اللہ کے راستے سے روکااور رسول کی مخالفت کی جب کہ ہدایت ان پر واضح ہوچکی تھی، وہ اللہ کو کچھ نقصان نہ پہنچاسکیں گےاور اللہ ان کے اعمال کوڈھادے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ منکر ہوئے اور روکا انہوں نے اللہ کی راہ سے اور مخالف ہوگئے رسول سے بعد اس کے کہ ظاہر ہو چکی ان پر سیدھی راہ نہ بگاڑ سکیں گے اللہ کا کچھ اور وہ اکارت کر دے گا انکے سب کام
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہو چکی تھی، درحقیقت وہ اللہ کا کوئی نقصان بھی نہیں کر سکتے ، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں