quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ محمد 47:34

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ مَاتُواْ وَهُمۡ كُفَّارٞ فَلَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡ ﴿٣٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kufr karne walon aur raah e khuda se roakne walon aur marte dum tak kufr par jamey rehne walon ko to Allah hargiz maaf na karega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ اللہ کے راستے سے رکے رہے (اور دوسروں کو بھی روکتے رہے) پھر وہ مرگئے اس حالت میں کہ کافر ہی رہے تو ایسے لوگوں کو اللہ ہرگز نہیں بخشے گا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے اوروں کو روکا پھر کفر کی حالت میں ہی مرگئے (یقین کر لو) کہ اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک جن لوگوں نے انکار کیا اوراللہ کے راستے سے روکا، پھر وہ منکر ہی مرگئے، اللہ ان کوکبھی نہ بخشے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ منکر ہوئے اور روکا لوگوں کو اللہ کی راہ سے پھر مر گئے اور وہ منکر ہی رہے تو ہر گز نہ بخشے گا انکو اللہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں