سورۃ الفتح 48:14
وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ يَغۡفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا ﴿١٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کی ہے۔ وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے سزا دے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Aasmano aur zameen ki badshahi ka maalik Allah hi hai. Jisey chahe maaf karey aur jisey chahe saza de. Aur woh Gafoor o Raheem hai
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے وہ بخشے گا جس کو چاہے گا اور عذاب دے گا جس کو چاہے گا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک اللہ ہی ہے ، جسے چاہے معاف کرے اور جسے چاہے سزا دے ، اور وہ غفورو رحیم ہے۔
اور زمین اور آسمانوں کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے۔ اور اللہ بڑا بخشنے واﻻ مہربان ہے.
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، وہ جس کو چاہے بخشے اور جس کو چاہے عذاب دے اور اللہ بخشنے والا،رحم کرنے والا ہے
اور اللہ کے لئے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا بخشے جسکو چاہے اور عذاب میں ڈالے جسکو چاہے اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک اللہ ہی ہے۔ جسے چاہے معاف کرے اور جسے چاہے سزا دے، اور وہ غفورورحیم ہے۔