quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المائدة 5:1

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ أُحِلَّتۡ لَكُم بَهِيمَةُ ٱلۡأَنۡعَٰمِ إِلَّا مَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ غَيۡرَ مُحِلِّي ٱلصَّيۡدِ وَأَنتُمۡ حُرُمٌۗ إِنَّ ٱللَّهَ يَحۡكُمُ مَا يُرِيدُ ﴿١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey logon jo iman laye ho, bandishon ki puri pabandi karo, tumhare liye maweshi ki qisam ke sab jaanwar halaal kiye gaye, siwaye unke jo aagey chalkar tumko bataye jayenge, lekin ehram ki halat mein shikar ko apne liye halal na karlo. Beshak Allah jo chahta hai hukum deta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اے اہل ایمان ! اپنے عہد و پیمان (قول وقرار) کو پورا کیا کرو تمہارے لیے حلال کردیے گئے ہیں مویشی قسم کے تمام حیوانات سوائے ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں نہ جائز کرتے ہوئے شکار کو جبکہ تم حالت احرام میں ہو بیشک اللہ حکم دیتا ہے جو چاہتا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ بندشوں کی پوری پابندی کرو۔ تمہارے لئے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کئے گئے سوائے ان کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لئے حلال نہ کرلو ‘ بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اے ایمان والو! عہد و پیماں پورے کرو، تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اے ایمان والو، عہد و پیمان کو پورا کرو تمھارے ليے مویشی کی قسم کے سب جانو رحلال کيے گئے، سوا ان کے جن کا ذکر آگے کیاجارہا ہے مگر احرام کی حالت میں شکار کو حلال نہ جانو اللہ حکم دیتا ہے جو چاہتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اے ایمان والو پورا کرو عہدوں کو حلا ل ہوئے تمہارے لئے چوپائے مویشی سو اے انکے جو تم کو آگے سنائےجاویں گے مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ے لوگو جو ایمان لائے ہو، بندشوں کی پُوری پابندی کرو۔ تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے، سوائے اُن کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے۔ لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کرلو، بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں