quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المائدة 5:109

۞يَوۡمَ يَجۡمَعُ ٱللَّهُ ٱلرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَآ أُجِبۡتُمۡۖ قَالُواْ لَا عِلۡمَ لَنَآۖ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلۡغُيُوبِ ﴿١٠٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jis roz Allah sab Rasoolon ko jamaa karke puchega ke tumhein kya jawab diya gaya hai, to woh arz karenge ke humein kuch ilm nahin, aap hi tamaam posheeda(hidden) haqeeqaton ko jaante hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اس دن کا تصور کرو) جس دن اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو جمع کرے گا اور پوچھے گا آپ لوگوں کو کیا جواب ملا تھا ؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں تو ہی بہتر جاننے والا ہے غیب کی باتوں کا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس روز اللہ سب رسولوں کو جمع کرکے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں ‘ آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جس روز اللہ تعالیٰ تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا، پھر ارشاد فرمائے گا کہ تم کو کیا جواب ملا تھا، وه عرض کریں گے کہ ہم کو کچھ خبر نہیں تو ہی بےشک پوشیده باتوں کو پورا جاننے واﻻ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع کرے گا، پھر پوچھے گا تم کو کیا جواب ملا تھا وہ کہیں گے ہمیں کچھ علم نہیں ، چھپی ہوئی باتوں کو جاننے والا تو ہی ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جس دن اللہ جمع کرے گا سب پیغمبروں کو پھر کہے گا تم کو کیا جواب ملا تھا وہ کہیں گے ہم کو خبر نہیں تو ہی ہے چھپی باتوں کو جاننے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس روز اللہ سب رسولوں کو جمع کرکے پُوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا، تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں، آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں