quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المائدة 5:40

أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَيَغۡفِرُ لِمَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴿٤٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کیا تم کو معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں خدا ہی کی سلطنت ہے؟ جس کو چاہے عذاب کرے اور جسے چاہے بخش دے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kya tum jaante nahin ho ke Allah zameen aur aasmano ki sultanat ka malik hai? Jisey chahe saza de aur jisey chahe maaf karde, woh har cheez ka ikhtiyar rakhta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کیا تم نہیں جانتے ہو کہ اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ؟ وہ سزا دے گا جس کو چاہے گا اور بخش دے گا جس کو چاہے گا اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے ؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کردے ‘ وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے زمین و آسمان کی بادشاہت ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کردے، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے وہ جس کو چاہے سزا دے اورجس کو چاہے معاف کردے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہی کے واسطے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی عذاب کرے جس کو چاہے اور بخشے جس کو چاہے اور اللہ سب چیز پر قادر ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے، وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں