quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المائدة 5:59

قُلۡ يَـٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ هَلۡ تَنقِمُونَ مِنَّآ إِلَّآ أَنۡ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيۡنَا وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلُ وَأَنَّ أَكۡثَرَكُمۡ فَٰسِقُونَ ﴿٥٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو کہ اے اہل کتاب! تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو سوا اس کے کہ ہم خدا پر اور جو (کتاب) ہم پر نازل ہوئی اس پر اور جو (کتابیں) پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں اکثر بدکردار ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Insey kaho “Aey ehle kitaab! Tum jis baat par humse bigde ho (hate us) woh iske siwa aur kya hai ke hum Allah par aur deen ki us taleem par iman le aaye hain jo hamari taraf nazil hui hai aur humse pehle bhi nazil hui thi? Aur tum mein se aksar log fasiq hain.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ان سے کہیے کہ اے کتاب والو تم کس بات کا انتقام لے رہے ہو ہم سے ؟ سوائے اس کے کہ ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اور (اس پر) جو ہم پر نازل کیا گیا اور (اس پر بھی) جو پہلے نازل کیا گیا اور حقیقت یہ ہے کہ تمہاری اکثریت نافرمانوں پر مشتمل ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان سے کہو : اے اہل کتاب ‘ تم جس بات پر ہم سے بگڑے ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور دین کی اس تعلیم پر ایمان لائے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی اور تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہہ دیجیئے اے یہودیوں اور نصرانیو! تم ہم سے صرف اس وجہ سے دشمنیاں کر رہے ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ ہماری جانب نازل کیا گیا ہے اور جو کچھ اس سے پہلے اتارا گیا ہے اس پر ایمان ﻻئے ہیں اور اس لئے بھی کہ تم میں اکثر فاسق ہیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ اے اہلِ کتاب، تم ہم سے صرف اس ليے ضد رکھتے ہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اتارا گیا اور اس پر جو ہم سے پہلے اترا اور تم میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ اے کتاب والو کیا ضد ہے تم کو ہم سے مگر یہی کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو نازل ہوا ہم پر اور جو نازل ہو چکا پہلے اور یہی کہ تم میں اکثر نافرمان ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن سے کہو، "اے اہل کتاب! تم جس بات پر ہم سے بگڑے ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور دین کی اُس تعلیم پر ایمان لے آئے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی، اور تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں؟"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں