quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ق 50:38

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٖ ﴿٣٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے سب کو چھ دن میں بنا دیا۔ اور ہم کو ذرا تکان نہیں ہوئی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne zameen aur aasmaano ko aur unke darmiyan ki saari cheezon ko chey(six) dino mein paida kardiya aur humein koi thakaan laahiq na hui
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے مابین ہے پیدا کیا چھ دنوں میں۔ اور ہم پر کوئی تکان طاری نہیں ہوئی۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کردیا اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کواور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا اور ہم کو کچھ تکان نہیں ہوئی
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن کے بیچ میں ہے چھ دن میں اور ہم کو نہ ہوا کچھ تکان
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان  کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کردیا  اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں