quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ق 50:45

نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَقُولُونَۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡهِم بِجَبَّارٖۖ فَذَكِّرۡ بِٱلۡقُرۡءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ ﴿٤٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey Nabi, jo baatein yeh log bana rahe hain unhein hum khoob jaante hain, aur tumhara kaam inse jabran (zabardasti) baat manwana nahin hai. Bas tum is Quran ke zariye se har us shaks ko nasihat kardo jo meri tambeeh se darey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور آپ ان پر کوئی زبردستی کرنے والے نہیں ہیں۔ پس آپ تذکیر کرتے رہیے اس قرآن کے ذریعے سے ہر اس شخص کو جو میری وعید سے ڈرتا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں ، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے۔ بس تم اس قرآن کے ذریعہ سے ہر اس شخص کو نصیحت کردو جو میری تنبیہہ سے ڈرے
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید (ڈرانے کے وعدوں) سے ڈرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ہم جانتے ہیں جوکچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور تم ان پرجبرکرنے والے نہیں ہو پس تم قرآن کے ذریعہ اُس شخص کونصیحت کروجو میرے ڈرانے سے ڈرے
— Maulana Wahiduddin Khan
ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور تو نہیں ہے اُن پر زور کرنے والا سو توسجھا قرآن سے اُس کو جو ڈرے میرے ڈرانے سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبیؐ ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہےہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں، اور تمہارا کام ان سے جبراًبات منوانا نہیں ہے۔ بس تم اس قرآن کےذریعہ  سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں