quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ق 50:5

بَلۡ كَذَّبُواْ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَهُمۡ فِيٓ أَمۡرٖ مَّرِيجٍ ﴿٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Balke in logon ne to jis waqt haqq inke paas aaya usi waqt usey saaf jhutla diya. Isi wajah se ab yeh uljhan mein padey huey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بلکہ انہوں نے جھٹلا دیا حق کو جب کہ وہ ان کے پاس آیا سو اب وہ ایک بڑی الجھن میں مبتلاہو گئے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بلکہ ان لوگوں نے تو جس وقت حق ان کے پاس آیا اسی وقت اسے صاف جھٹلا دیا۔ اسی وجہ سے اب یہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بلکہ انہوں نے سچی بات کو جھوٹ کہا ہے جبکہ وه ان کے پاس پہنچ چکی پس وه ایک الجھاؤ میں پڑ گئے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بلکہ انھوں نے حق کوجھٹلایا ہے جب کہ وہ ان کے پاس آچکا ہے،پس وہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
کوئی نہیں پر جھٹلاتے ہیں سچے دین کو جب اُن تک پہنچا سو وہ پڑ رہے ہیں الجھی ہوئی بات میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
بلکہ ان لوگوں نے تو جس وقت حق اِن کے پاس آیا اُسی وقت اُسے صاف جھٹلادیا۔ اسی وجہ سے اب یہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں