quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الطور 52:16

ٱصۡلَوۡهَا فَٱصۡبِرُوٓاْ أَوۡ لَا تَصۡبِرُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡۖ إِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿١٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jao ab jhulso iske andar, tum khwa sabr karo ya na karo, tumhare liye yaksan hai, tumhein waisa hi badla diya ja raha hai jaise tum amal kar rahey thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اب داخل ہو جائو اس میں تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو اب تمہارے حق میں برابر ہے۔ تمہیں بدلے میں وہی کچھ تو مل رہا ہے جو کچھ تم عمل کیا کرتے تھے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جاؤ اب جھلسو اس کے اندر تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لئے یکساں ہے تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کررہے تھے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس میں داخل ہوجاؤ پھر تم صبرکرو یا صبر نہ کرو،تمھارے لیے یکساں ہے تم وہی بدلہ پارہے ہو جو تم کرتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
چلے جاؤ اسکے اندر پھر تم صبر کرو یا نہ صبر کرو تم کو برابر ہے وہی بدلا پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں