سورۃ القمر 54:38
وَلَقَدۡ صَبَّحَهُم بُكۡرَةً عَذَابٞ مُّسۡتَقِرّٞ ﴿٣٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
Subah sawerey hi ek atal azaab ne unko aa liya
اور ان پر صبح ہی صبح آ دھمکا ایک عذاب جو کہ ٹھہر چکا تھا۔
صبح سویرے ایک اٹل عذاب نے انکو آن لیا۔
اور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقرره عذاب نے غارت کر دیا.
اور صبح سویرے ان پر عذاب آپڑا جو ٹھہرچکا تھا
اور پڑ ا اُن پر صبح کو سویرے عذاب جو ٹھہر چکا تھا
صبح سویرے ہی ایک اٹل عذاب نے ان کو آ لیا