quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القمر 54:37

وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿٣٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir unhon ne usey apne mehmano ki hifazat se baaz rakhne ki koshish ki. Aakhir-e-kaar humne unki aankhein moond-di (blinded), ke chakkho ab mera azaab aur meri tambihaat ka maza
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور انہوں نے اس سے اس کے مہمانوں کو لے جانا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھوں کو مٹا دیا تو مزا چکھو اب میرے عذاب کا اور میرے خبردار کرنے کا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر انہوں نے اسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی۔ آخر کار ہم نے ان کی آنکھیں موند دیں کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور وہ اس کے مہمانوں کواس سے لینے لگےپس ہم نے ان کی آنکھیں مٹادیں اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اُس سے لینے لگے اُسکے مہمانوں کو پس ہم نے مٹا دیں اُن کی آنکھیں اب چکھو میرا عذاب اور ڈرانا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر انہوں نے اُسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی۔ آخر کار ہم نے اُن کی آنکھیں مونددیں کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں