quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحديد 57:19

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦٓ أُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلصِّدِّيقُونَۖ وَٱلشُّهَدَآءُ عِندَ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ وَنُورُهُمۡۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَآ أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَحِيمِ ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jo log Allah aur uske Rasoolon par iman laye hain wahi apne Rubb ke nazdeek siddiq aur shaheed hain. Unke liye unka ajar aur unka noor hai. Aur jin logon ne kufr kiya hai aur hamari aayat ko jhutlaya hai woh dozakhi hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر وہی ہیں صدیق اور شہداء اپنے رب کے پاس ان کے لیے ہوگا ان کا اجر اور ان کا نور۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہی دوزخ والے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ، ان کے لئے ان کا اجر اور ان کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ اوراس کے رسول پر جو ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے، اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کوجھٹلاتے ہیں وه جہنمی ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر، وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لیے ان کااجر اور ان کی روشنی ہے، اور جن لوگوں نے انکار کیااور ہماری آیتوں کوجھٹلایا وہ دوزخ کے لوگ ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو لوگ یقین لائے اللہ پر اور اُسکے سب رسولوں پر وہی ہیں سچے ایمان والے اور لوگوں کا احوال بتلانے والے اپنے رب کے پاس اُنکے واسطے ہے اُں کا ثواب اور اُنکی روشنی اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری باتوں کو وہ ہیں دوزخ کے لوگ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جو لوگ اللہ اور اُس کے رسُولوں  پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صِدّیق اور شہید ہیں،اُن کے لیے اُن کا اجر  اور اُن کا نُور ہے۔ اور جن لوگوں نے  کُفر کیا ہے اور ہماری آیات کوجُھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں