quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحشر 59:15

كَمَثَلِ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ قَرِيبٗاۖ ذَاقُواْ وَبَالَ أَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴿١٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ان کا حال ان لوگوں کا سا ہے جو ان سے کچھ ہی پیشتر اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اور (ابھی) ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh unhi logon ke manind hain jo insey thodi hi muddat pehle apne kiye ka maza chakh chuke hain aur inke liye dardnaak azaab hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(ان کا وہی حال ہوگا) جیسے ان لوگوں کا معاملہ ہوا جو ان سے پہلے قریب ہی اپنے کیے کی سزا چکھ چکے ہیں اور ان کے لیے بہت ہی دردناک عذاب ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ انہی لوگوں کے مانند ہیں جو ان سے تھوڑی ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں۔ اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا اور جن کے لیے المناک عذاب (تیار) ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ ان لوگوں کی مانند ہیں جوان سے کچھ ہی پہلے اپنے کيے کامزہ چکھ چکے ہیں ،اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جیسے قصہ اُن لوگوں کا جو ہو چکے ہیں اُن سے پہلے قریب ہی چکھی اُنہوں نے سزا اپنے کام کی اور اُنکے لئے عذاب دردناک ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ اُنہی لوگوں کے مانند ہیں جو اِن سے تھوڑی ہی مدّت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں اور اِن کے لیے درد ناک عذاب ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں