quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:1

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَجَعَلَ ٱلظُّلُمَٰتِ وَٱلنُّورَۖ ثُمَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُونَ ﴿١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tareef Allah ke liye hai jisne zameen aur aasmaan banaye, roshni aur tareekiyan (darkness) paida ki, phir bhi woh log jinhon ne dawat e haqq ko maanne se inkar kardiya hai durson ko apne Rubb ka humsar thehra rahey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کل تعریف اور تمام شکر اس اللہ کے لیے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کی تخلیق فرمائی اور بنایا اندھیروں اور اجالے کو پھر بھی وہ لوگ جو اپنے رب کا کفر کرتے ہیں اس کے برابر کیے دیتے ہیں (جھوٹے معبودوں کو)
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تعریف ہے اللہ کے لئے جس نے زمین و آسمان بنائے ‘ روشنیاں اور تاریکیاں پیدا ہیں ۔ پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کردیا ہے دوسروں کو اپنے رب کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
تمام تعریفیں اللہ ہی کے ﻻئق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور کو بنایا پھر بھی کافر لوگ (غیر اللہ کو) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
تعریف اللہ کے ليے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیداکیا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایاپھر بھی منکر لوگ دوسرو ں کو اپنے رب کا ہمسر ٹھہراتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
سب تعریفیں اللہ کےلئے ہیں جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین اور بنایا اندھیرا اور اجالا پھر بھی یہ کافر اپنے رب کےساتھ اوروں کو برابر کئے دیتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اور آسمان بنائے، روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں۔ پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوتِ حق کو ماننے سے انکار کردیا ہے دُوسروں کو اپنے ربّ کا ہمسر ٹھیرا رہے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں