quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:10

وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں سو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو تمسخر کی سزا نے آگھیرا
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad)! Tumse pehle bhi bahut se Rasoolon ka mazaak udaya jaa chuka hai, magar in mazaak udane walon par aakhir e kaar wahi haqeeqat musallat hokar rahi jiska woh mazaak udate thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی ﷺ !) آپ سے پہلے بھی رسولوں کا (اسی طریقے سے) مذاق اڑایا گیا پھر گھیرلیا ان لوگوں میں سے ان کو جو مذاق اڑاتے تھے اسی چیز نے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے ‘ مگر ان مذاق اڑانے والوں پر آخر کار وہی حقیقت مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور واقعی آپ سے پہلے جو پیغمبر ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی استہزا کیا گیا ہے۔ پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا ان کو اس عذاب نے آ گھیرا جس کا تمسخر اڑاتے تھے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور تم سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو ان میں سے جن لوگو ں نے مذاق اڑایا، ان کو اس چیز نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور بلاشبہہ ہنسی کرتے رہے ہیں رسولوں سے تجھ سے پہلے پھرگھیر لیا ان سے ہنسی کرنے والوں کو اس چیز نے کہ جس پر ہنسا کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے محمدؐ! تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر ان مذاق اڑانے والوں پر آخر کار وہی حقیقت مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں