quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:106

ٱتَّبِعۡ مَآ أُوحِيَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ وَأَعۡرِضۡ عَنِ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴿١٠٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو حکم تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس آتا ہے اسی کی پیروی کرو۔ اس (پروردگار) کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور مشرکوں سے کنارہ کرلو
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad)! Us wahee ki pairwi kiye jao jo tumpar tumhare Rubb ki taraf se nazil hui hai, kyunke us ek Rubb ke siwa koi aur khuda nahin hai. Aur in mushrikeen ke peechey na pado
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ﷺ پیروی کیے جائیں اس کی جو وحی کیا جا رہا ہے آپ ﷺ پر آپ ﷺ کے رب کی طرف سے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور ان مشرکوں سے کنارہ کشی کر لیجیے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ اس وحی کی پیروی کئے جاؤ ‘ جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے کیونکہ اس ایک رب کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ۔ اور ان مشرکین کے نہ پڑو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ خود اس طریق پر چلتے رہئے جس کی وحی آپ کے رب تعالیٰ کی طرف سے آپ کے پاس آئی ہے، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ﻻئق عبادت نہیں اور مشرکین کی طرف خیال نہ کیجئے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
تم بس اس چیزکی پیروی کرو جو تمھارے رب کی طرف سے تم پر وحی کی جارہی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے اعراض کرو
— Maulana Wahiduddin Khan
تو چل اس پر جو حکم تجھ کو آوے تیرے رب کا کوئی معبود نہیں سوا اسکے اور منہ پھیر لے مشرکوں سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے محمدؐ! اُس وحی کی پیروی کیے جاؤ جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے کیونکہ اُس ایک رب کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے اور ان مشرکین کے پیچھے نہ پڑو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں