quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:127

۞لَهُمۡ دَارُ ٱلسَّلَٰمِ عِندَ رَبِّهِمۡۖ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴿١٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ان کے لیے ان کے اعمال کے صلے میں پروردگار کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوستدار ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Unke liye unke Rubb ke paas salamati ka ghar hai aur woh unka sarparast hai us saheeh tarz-e-amal ki wajah se jo unhon ne ikhtiyar kiya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ان کے لیے سلامتی والا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہی ان کا مدد گار (دوست) ہے بسبب ان کے (نیک) اعمال کے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا سرپرست ہے ‘ اس صحیح طرز عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ان لوگوں کے واسطے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
انھیں کے ليے سلامتی کا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہ ان کا مدد گار ہے اس عمل کے سبب سے جو وہ کرتے رہے
— Maulana Wahiduddin Khan
انہی کے لئےہے سلامتی کا گھر اپنے رب کے ہاں اور وہ انکا مددگار ہے بسبب انکے اعمال کے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُن کیلیے اُن کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا سرپرست ہے اُس صحیح طرزِ عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں