سورۃ الأنعام 6:132
وَلِكُلّٖ دَرَجَٰتٞ مِّمَّا عَمِلُواْۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَٰفِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُونَ ﴿١٣٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں خدا ان سے بے خبر نہیں
Har shaks ka darja uske amal ke lihaz se hai aur tumhara Rubb logon ke aamal se be khabar nahin hai
اور ہر ایک کے لیے درجات ہیں ان کے عمل کے اعتبار سے اور آپ کا رب بیخبر نہیں ہے اس سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں
ہر شخص کا درجہ اس کے عمل کے لحاظ سے ہے اور تمہارا رب لوگوں کے اعمال سے بیخبر نہیں ہے
اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ملیں گے اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔
اور ہر شخص کا درجہ ہے اس کے عمل کے لحاظ سے، اور تمھارا رب لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں
اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں انکے عمل کے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کے کام سے
ہر شخص کا درجہ اُس کے عمل کے لحاظ سے ہے اور تمہارا رب لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے