quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:149

قُلۡ فَلِلَّهِ ٱلۡحُجَّةُ ٱلۡبَٰلِغَةُۖ فَلَوۡ شَآءَ لَهَدَىٰكُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴿١٤٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir kaho (tumhari is hujjat ke muqable mein) “haqeeqat ras hujjat to Allah ke paas hai, beshak agar Allah chahta to tum sabko hidayat de deta”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کہہ دیجیے کہ بس اللہ کے حق میں ثابت ہوچکی ہے پوری پوری پہنچ جانے والی حجت پس اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت پر لے آتا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر کہو ” حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے ‘ بیشک اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہیے کہ بس پوری حجت اللہ ہی کی رہی۔ پھر اگر وه چاہتا تو تم سب کو راه راست پر لے آتا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ پوری حجت تو اللہ کی ہے اور اگر اللہ چاہتا تو وہ تم سب کو ہدایت دے دیتا
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ دے بس اللہ کا الزام پورا ہے سو اگر وہ چاہتا تو ہدایت کر دیتا تم سب کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر کہو (تمہاری اس حجّت کے مقابلہ میں) حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے، بے شک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں