quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:36

۞إِنَّمَا يَسۡتَجِيبُ ٱلَّذِينَ يَسۡمَعُونَۘ وَٱلۡمَوۡتَىٰ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ ثُمَّ إِلَيۡهِ يُرۡجَعُونَ ﴿٣٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بات یہ ہے کہ (حق کو) قبول وہی کرتے ہیں جو سنتے بھی ہیں اور مردوں کو تو خدا (قیامت ہی کو) اٹھائے گا۔ پھر اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Dawat e haqq par labbaik wahi log kehte hain jo sunne waley hain. Rahey murde, to unhein to Allah bas qabaron hi se uthayega aur phir woh (uski adalat mein pesh honay keliye) wapas laye jayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بات تو وہی قبول کریں گے جو (حقیقتاً) سنتے ہیں۔ رہے یہ مردے تو اللہ ان کو اٹھائے گا پھر وہ اسی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
دعوت حق پر لبیک وہی کہتے ہیں جو سننے والے ہیں ‘ رہے مردے تو انہیں تو بس اللہ قبروں سے اٹھائے گا اور پھر وہ (اس کی عدالت میں پیش ہونے کی کے لئے) واپس لائے جائیں گے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں۔ اور مُردوں کو اللہ زنده کر کے اٹھائے گا پھر سب اللہ ہی کی طرف ﻻئے جائیں گے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
قبول تو وہی لوگ کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور مُردوں کو اللہ اٹھائے گا پھر وہ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
مانتے وہی ہیں جو سنتے ہیں اور مردوں کو زندہ کرے گا اللہ پھر اسکی طرف لائے جاویں گے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
دعوتِ حق پر لبیک وہی لوگ کہتے ہیں جو سُننے والے ہیں، رہے مُردے، تو انہیں تو اللہ بس قبروں ہی سے اُٹھائے گا اور پھر وہ (اس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے) واپس لائے جائیں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں