quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:41

بَلۡ إِيَّاهُ تَدۡعُونَ فَيَكۡشِفُ مَا تَدۡعُونَ إِلَيۡهِ إِن شَآءَ وَتَنسَوۡنَ مَا تُشۡرِكُونَ ﴿٤١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بلکہ (مصیبت کے وقت تم) اسی کو پکارتے ہو تو جس دکھ کے لئے اسے پکارتے ہو۔ وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو (اس وقت) انہیں بھول جاتے ہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Us waqt tum Allah hi ko pukarte ho, phir agar woh chahta hai to is museebat ko tumpar se taal deta hai, aisey mauqon par tum apne thehraye huey shareekon ko bhool jatey ho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بلکہ (مصیبت کی گھڑی میں) تم اسی کو پکارتے ہو پھر اگر وہ چاہتا ہے تو جس تکلیف کے لیے تم اسے پکارتے ہو وہ دور کردیتا ہے اور (ایسے مواقع پر) تم بھول جاتے ہو ان کو جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس وقت تم اللہ ہی کو پکارتے ہو ۔ پھر اگر وہ چاہتا ہے تو اس مصیبت کو تم پر سے ٹال دیتا ہے ۔ ایسے موقعوں پر تم اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو بھول جاتے ہو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بلکہ خاص اسی کو پکارو گے، پھر جس کے لئے تم پکارو گے اگر وه چاہے تو اس کو ہٹا بھی دے اور جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ان سب کو بھول بھال جاؤ گے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
بلکہ تم اسی کو پکارو گے پھر وہ دور کردیتاہے اس مصیبت کو جس کے ليے تم اس کو پکارتے ہو، اگر وہ چاہتا ہے اور تم بھول جاتے ہو ان کو جنھیں تم شریک ٹھہراتے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
بلکہ اسی کو پکارتے ہو پھر دور کر دیتا ہے اس مصیبت کو جس کے لئے اسکو پکارتے ہو اگر چاہتا ہے اور تم بھول جاتے ہو جنکو شریک کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس وقت تم اللہ ہی کو پُکارتے ہو، پھر اگر وہ چاہتا ہے تو اس مصیبت کو تم پر سے ٹال دیتا ہے۔ ایسے موقعوں پر تم اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو بُھول جاتے ہو۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں