quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:47

قُلۡ أَرَءَيۡتَكُمۡ إِنۡ أَتَىٰكُمۡ عَذَابُ ٱللَّهِ بَغۡتَةً أَوۡ جَهۡرَةً هَلۡ يُهۡلَكُ إِلَّا ٱلۡقَوۡمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٤٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو کہ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر خدا کا عذاب بےخبری میں یا خبر آنے کے بعد آئے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور بھی ہلاک ہوگا؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kaho, kabhi tumne socha ke agar Allah ki taraf se achanak ya elaniya tumpar azaab aa jaye to kya zalim logon ke siwa koi aur halaak hoga
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(ان سے) کہیے دیکھو تو اگر تم پر عذاب آجائے اچانک یا علی الاعلان تو کون ہلاک ہوگا سوائے ظالموں کے ؟
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کہو کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ کی طرف سے اچانک یا اعلانیہ تم پر عذاب آجائے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور ہلاک ہوگا ؟ ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آ پڑے خواه اچانک یا اعلانیہ تو کیا بجز ﻇالم لوگوں کے اور بھی کوئی ہلاک کیا جائے گا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو، یہ بتاؤ اگر اللہ کا عذاب تمھارے اوپر اچانک یااعلانیہ آجائے تو ظالموں کے سوا اور کون ہلاک ہوگا
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ دیکھو تو اگر آوے تم پر عذاب اللہ کا اچانک یا ظاہر ہو کر تو کون ہلاک ہو گا ظالم لوگوں کےسوا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کہو، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ کی طرف سے اچانک یا علانیہ تم پر عذاب آ جائے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور ہلاک ہوگا؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں