quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:62

ثُمَّ رُدُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ مَوۡلَىٰهُمُ ٱلۡحَقِّۚ أَلَا لَهُ ٱلۡحُكۡمُ وَهُوَ أَسۡرَعُ ٱلۡحَٰسِبِينَ ﴿٦٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر (قیامت کے دن تمام) لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائے جائیں گے۔ سن لو کہ حکم اسی کا ہے اور وہ نہایت جلد حساب لینے والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir sabke sab Allah , apne haqiqi aaqa ki taraf wapas laye jatey hain. Khabardar ho jao, faisle ke sarey ikhtiyarat usi ko haasil hain aur woh hisab lene mein bahut tez hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر وہ لوٹا دیے جاتے ہیں اللہ کی طرف جو ان کا مولیٰ ہے برحق آگاہ ہوجاؤ فیصلے کا اختیار اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ حساب کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر تیز ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر سب کے سب اللہ اپنے حقیقی آقا کی طرف واپس جاتے ہیں ۔ خبردار ہوجاؤ کہ سارے اختیارات اس کو حاصل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس ﻻئے جائیں گے۔ خوب سن لو فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وه بہت جلد حساب لے گا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر سب، اللہ، اپنے مالکِ حقیقی کی طرف واپس لائے جائیں گے سن لو، حکم اسی کاہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والاہے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر پہنچائے جاویں گے اللہ کی طرف جو مالک انکا ہے سچا سن رکھو حکم اسی کا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر سب کے سب اللہ، اپنے حقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتے ہیں خبردار ہو جاؤ، فیصلہ کے سارے اختیارات اسی کو حاصل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں