سورۃ الأنعام 6:98
وَهُوَ ٱلَّذِيٓ أَنشَأَكُم مِّن نَّفۡسٖ وَٰحِدَةٖ فَمُسۡتَقَرّٞ وَمُسۡتَوۡدَعٞۗ قَدۡ فَصَّلۡنَا ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَفۡقَهُونَ ﴿٩٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں
Aur wahi hai jisne ek mutanaffis se tumko paida kiya phir har ek ke liye ek jaaye qaraar(time-limit) hai aur ek uske sompey janey ki jagah(resting place). Yeh nishaniyan humne wazeh kardi hain un logon ke liye jo samajh boojh rakhte hain
اور وہی ہے جس نے تمہیں اٹھایا ایک جان سے پھر تمہارے لیے ایک تو مستقل ٹھکانہ ہے اور ایک کچھ دیر (امانتاً) رکھے جانے کی جگہ ہم نے تو اپنی آیات کو واضح کردیا ہے ان لوگوں کے لیے جو سمجھ بوجھ سے کام لیں
اور وہی ہے جس نے ایک متنفس سے تم کو پیدا کیا ۔ پھر ہر ایک کے لئے ایک جائے قرار ہے اور ایک اس کے سونپے جانے کی جگہ ۔ یہ نشانیاں ہم نے واضح کردی ہیں ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں ۔
اور وه ایسا ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر ایک جگہ زیاده رہنے کی ہے اور ایک جگہ چندے، رہنے کی بےشک ہم نےدﻻئل خوب کھول کھول کر بیان کردیئے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔
اور وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک جان سے، پھر ہر ایک کے ليے ایک ٹھکانہ ہے اور ہر ایک کے ليے اس کے سونپے جانے کی جگہ ہم نے دلائل کھول کر بیان کردئے ہیں ان لوگوں کے ليے جو سمجھیں
اور وہی ہے جس نے تم کو سب کو پیدا کیا ایک شخص سے پھر ایک تو تمہارا ٹھکانہ ہے اور ایک امانت رکھے جانے کی جگہ البتہ ہم نے کھول کر سنا دیے پتے اس کو جو سوچتے ہیں
اور وہی ہے جس نے ایک مُتنفّس سے تم کو پیدا کیا پھر ہر ایک کے لیے ایک جائے قرار ہے اور ایک اس کے سونپے جانے کی جگہ۔ یہ نشانیاں ہم نے واضح کردی ہیں اُن لوگوں کے لیے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔