quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الممتحنة 60:10

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا جَآءَكُمُ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتُ مُهَٰجِرَٰتٖ فَٱمۡتَحِنُوهُنَّۖ ٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِإِيمَٰنِهِنَّۖ فَإِنۡ عَلِمۡتُمُوهُنَّ مُؤۡمِنَٰتٖ فَلَا تَرۡجِعُوهُنَّ إِلَى ٱلۡكُفَّارِۖ لَا هُنَّ حِلّٞ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّونَ لَهُنَّۖ وَءَاتُوهُم مَّآ أَنفَقُواْۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَآ ءَاتَيۡتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّۚ وَلَا تُمۡسِكُواْ بِعِصَمِ ٱلۡكَوَافِرِ وَسۡـَٔلُواْ مَآ أَنفَقۡتُمۡ وَلۡيَسۡـَٔلُواْ مَآ أَنفَقُواْۚ ذَٰلِكُمۡ حُكۡمُ ٱللَّهِ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡۖ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) خدا تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey logon jo iman laye ho, jab momin auratein hijrat karke tumhare paas aayein to (unke momin honay ki) jaanch padtaal karlo. Aur unke iman ki haqeeqat Allah hi behtar janta hai. Phir jab tumhein maloom ho jaye ke woh momin hain to unhein kuffar ki taraf wapas na karo. Na woh kuffar ke liye halal hain aur na kuffar unke liye halal. Unke kafir shoharon ne jo mehar unko diye thay woh unhein pher do aur unsey nikah kar lene par tumse koi gunaah nahin jabke tum unke mehar unko ada kardo. Aur tum khud bhi kafir auraton ko apne nikah mein na roakey raho, jo mehar tumne apni kafir biwiyon ko diye thay woh tum wapas maang lo aur jo mehar kafiron ne apni musalmaan biwiyon ko diye thay unhein woh wapas maang lein. Yeh Allah ka hukum hai, woh tumhare darmiyaan faisla karta hai aur Allah Aleem-o-Hakeem (all knowing-most wise) hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اے اہل ِایمان ! جب تمہارے پاس آئیں مومن خواتین ہجرت کر کے تو ان کا امتحان لے لیا کرو اللہ تو ان کے ایمان کے بارے میں بہت اچھی طرح جانتا ہے۔ پھر اگر تم جان لو کہ وہ واقعی مومنات ہیں تو انہیں کفار کی طرف مت لوٹائو۔ نہ اب یہ ان (کافروں) کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ ان کے لیے حلال ہیں اور ان (کافروں) کو ادا کر دو جو کچھ انہوں نے خرچ کیا تھا۔ اور (اے مسلمانو !) تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان خواتین سے نکاح کرلو جبکہ تم انہیں ان کے مہر ادا کر دو۔ اور تم مانگ لو وہ مال جو تم نے (بطورِ مہر) خرچ کیا ہے اور وہ (کافر) بھی مانگ لیں جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہے۔ یہ اللہ کا حکم ہے وہ تمہارے مابین فیصلہ کر رہا ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب مومن عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں تو (ان کے مومن ہونے کی) جانچ پڑتال کرلو ، اور ان کے ایمان کی حقیقت تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ پھر جب تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ وہ کفار کے لئے حلال ہیں اور نہ کفار ان کے لئے حلال۔ ان کے کفار شوہروں نے جو مہران کو دیئے تھے وہ انہیں پھیر دو ۔ اور ان سے نکاح کر لنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم ان کے مہر ان کو ادا کردو۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہو۔ جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیئے تھے وہ تم واپس مانگ لو۔ اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیئے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں۔ یہ الہل کا حکم ہے ، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور وہ علیم و حکیم ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کا امتحان لو۔ دراصل ان کے ایمان کو بخوبی جاننے واﻻ تو اللہ ہی ہے لیکن اگر وه تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو اب تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو، یہ ان کے لیے حلال نہیں اور نہ وه ان کے لیے حلال ہیں، اور جو خرچ ان کافروں کا ہوا ہو وه انہیں ادا کردو، ان عورتوں کو ان کے مہر دے کر ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناه نہیں اور کافر عورتوں کی ناموس اپنے قبضہ میں نہ رکھو اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہو، مانگ لو اور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہو وه بھی مانگ لیں یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو تمہارے درمیان کر رہا ہے، اللہ تعالیٰ بڑے علم (اور) حکمت واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اے ایمان والو، جب تمھارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کو جانچ لو اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہےپس اگر تم جان لوکہ وہ مومن ہیں تو ان کو منکروں کی طرف نہ لوٹاؤنہ وہ عورتیں ان کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ ان عورتوں کے لیے حلال ہیں اور منکر شوہروں نے جو کچھ خرچ کیا وہ ان کو ادا کر دو اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان سے نکاح کرلو جب کہ تم ان کے مہران کوادا کردو اور تم منکر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہواور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہے اس کو مانگ لو اور جو کچھ منکروں نے خرچ کیا وہ بھی تم سے مانگ لیں یہ اللہ کا حکم ہے، وہ تمھارے درمیان فیصلہ کرتا ہے،اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اے ایمان والو جب آئیں تمہارے پاس ایمان والی عورتیں وطن چھوڑ کر تو ان کو جانچ لو اللہ خوب جانتا ہے انکے ایمان کو پھر اگر جانو کہ وہ ایمان پر ہیں تو مت پھیرو اُنکو کافروں کی طرف نہ یہ عورتیں حلال ہیں اُن کافروں کو اور نہ وہ کافر حلال ہیں ان عورتوں کو اور دیدو اُن کافروں کو جو ان کا خرچ ہوا ہو اور گناہ نہیں تم کو کہ نکاح کر لو اُن عورتوں سے جب اُنکو دو انُکے مہر اور نہ رکھو اپنے قبضہ میں ناموس کافر عورتوں کے اور تم مانگ لو جو تم نے خرچ کیا اور وہ کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا یہ اللہ کا فیصلہ ہے تم میں فیصلہ کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں تو (ان کےمومن ہونے کی) جانچ پڑتا ل کرلو، اور ان کےایمان کی حقیقت اللہ ہی بہترجانتا ہے۔ پھر جب تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ وہ کفار کے لیے حلال ہیں اور نہ کفّار ان کے لیے حلال۔ ان کے کافر شوہروں نے جو مہر اُن کو دیے تھے وہ انہیں پھیردو۔اور ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جبکہ تم اُن کےمہر اُن کو ادا کردو۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں روکے نہ رہو۔جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیے تھے وہ تم واپس مانگ لو اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں۔ یہ اللہ کاحکم ہے، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ علیم وحکیم ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں