quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المنافقون 63:11

وَلَن يُؤَخِّرَ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِذَا جَآءَ أَجَلُهَاۚ وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ ﴿١١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Halanke jab kisi ki mahulat-e-amal puri hone ka waqt aa jata hai to Allah us ko hargiz mazeed mahulat nahin deta, aur jo kuch tum karte ho, Allah usse bakhabar hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اللہ ہرگز مہلت نہیں دے گا کسی جان کو جب اس کا وقت معین آپہنچے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
حالانکہ جب کسی کی مہلت عمل پوری ہونے کا وقت آجاتا ہے تو اللہ کسی شخص کو ہرگز مزید مہلت نہیں دیتا ، اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر ہے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جب کسی کا مقرره وقت آجاتا ہے پھر اسے اللہ تعالیٰ ہر گز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ تعالیٰ بخوبی باخبر ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اللہ ہرگز کسی جان کو مہلت نہیں دیتا جب کہ اس کی میعاد آجائے،اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہرگز نہ ڈھیل دے گا اللہ کسی جی کو جب آ پہنچا اُس کا وعدہ اور اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
حالانکہ جب کسی کی مہلت عمل پوری ہونے کا وقت آ جاتا ہے تو اللہ اُس کو ہرگز مزید مہلت نہیں دیتا، اور جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے باخبر ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں