سورۃ التغابن 64:2
هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ فَمِنكُمۡ كَافِرٞ وَمِنكُم مُّؤۡمِنٞۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تم میں کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے
Wahi hai jisne tumko paida kiya, phir tum mein se koi kafir hai aur koi momin. Aur Allah woh sab kuch dekh raha hai jo tum karte ho
وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔
” وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن “۔ اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا دیکھنے والا ہے
اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے سو تم میں سے بعضے تو کافر ہیں اور بعض ایمان والے ہیں، اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ خوب دیکھ رہا ہے.
وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا،پھر تم میں سے کوئی منکرہے اور کوئی مومن،اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
وہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر کوئی تم میں منکر ہے اورکوئی تم میں ایماندار اور اللہ جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے
وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ،پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن، اور اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو۔