سورۃ التغابن 64:8
فَـَٔامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِيٓ أَنزَلۡنَاۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴿٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
Pas iman lao Allah par, aur uske Rasool par, aur us roshni par jo humne nazil ki hai. Jo kuch tum karte ho Allah usse bakhabar hai
پس ایمان لائو اللہ پر اور اس کے رسول ﷺ پر اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
پس ایمان لاﺅ اللہ پر ، اور اس کے رسول پر ، اور اس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
سو تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان ﻻؤ اور اللہ تعالیٰ تمہارے ہر عمل پر باخبر ہے.
پس اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا ہےاور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اسکے رسول پر اور اُس نور پر جو ہم نے اتارا اور اللہ کو تمہاے سب کام کی خبر ہے
پس ایمان لاؤ اللہ پر، اور اُس کے رسُول پر ، اور اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے باخبر ہے۔