quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القلم 68:43

خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۖ وَقَدۡ كَانُواْ يُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمۡ سَٰلِمُونَ ﴿٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Inki nigaahein nichey hongi, zillat inpar chaa rahi hogi. Yeh jab sahi-o-saalim thay us waqt inhein sajde ke liye (bulaya jata tha) aur yeh inkar karte thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ان کی نگاہیں زمین پر گڑی رہ جائیں گی ان (کے چہروں) پر ذلت چھا رہی ہوگی۔ اور ان کو (دنیا میں) پکارا جاتا تھا سجدے کے لیے جبکہ یہ صحیح سالم تھے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ، ذلت ان پر چھارہی ہوگی۔ یہ جب صحیح وسالم تھے ، اس وقت انہیں سجدے کے لئے بلایا جاتا تھا (اور یہ انکار کرتے تھے) ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
نگاہیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت و خواری چھارہی ہوگی، حاﻻنکہ یہ سجدے کے لیے (اس وقت بھی) بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی،ان پر ذلت چھائی ہوگی،اور وہ سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے اور صحیح سالم تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
جھکی پڑتی ہوں گی اُنکی آنکھیں چڑھی آتی ہو گی اُن پر ذلت اور پہلے اُنکو بلاتے رہے سجدہ کرنے کو اور وہ تھے اچھے خاصے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذِلّت اِن پر چھا رہی ہوگی۔ یہ جب صحیح و سالم تھے اُس وقت اِنہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا(اور یہ انکار کرتے تھے)۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں