quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القلم 68:44

فَذَرۡنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِۖ سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pas aey Nabi, tum is kalam ke jhutlane walon ka maamla mujhpar chodh do hum aise tarike se inko batadreej tabahi ki taraf le jayenge ke inko khabar bhi na hogi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو (اے نبی ﷺ !) آپ چھوڑ دیجیے مجھے اور ان لوگوں کو جو اس کلام کی تکذیب کر رہے ہیں۔ ہم انہیں رفتہ رفتہ وہاں سے لے آئیں گے جہاں سے انہیں علم تک نہیں ہوگا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پس اے نبی ! تم اس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ۔ ہم ایسے طریقہ سے ان کو بتدریج تباہی کی طرف سے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس چھوڑو مجھ کو اور ان کو جواس کلام کو جھٹلاتے ہیں ،ہم ان کو آہستہ آہستہ لارہے ہیں جہاں سے وہ نہیں جانتے
— Maulana Wahiduddin Khan
اب چھوڑ دے مجھ کو اور اُنکو جو کہ جھٹلائیں اس بات کو اب ہم سیڑھی سیڑھی اتاریں گے اُنکو جہاں سے اُنکو پتہ بھی نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پس اے نبیؐ ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو۔ ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہو گی۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں