سورۃ القلم 68:48
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلۡحُوتِ إِذۡ نَادَىٰ وَهُوَ مَكۡظُومٞ ﴿٤٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے
Pas apne Rubb ka faisla saadir honay tak sabr karo aur machli wale (younis) ki tarah na ho jao, jab usne pukara tha aur woh gham se bhara hua tha
تو (اے نبی ﷺ !) آپ انتظار کیجیے اپنے رب کے حکم کا اور دیکھئے آپ ﷺ اس مچھلی والے کی طرح نہ ہوجایئے گا !
” اچھا ، اپنے رب کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو اور مچھلی والے (یونس علیہ السلام) کی طرح نہ ہوجاﺅ، جب اس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔
پس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے (انتظار کر) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب کہ اس نے غم کی حالت میں دعا کی.
پس اپنے رب کے فیصلہ تک صبر کرو اور مچھلی والے کی طرح نہ بن جاؤ،جب اس نے پکارا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا
اب تو استقلال سے راہ دیکھتا رہ اپنے رب کے حکم کی اور مت ہو جیسا وہ مچھلی والا جب پکارا اُس نے اور وہ غصہ میں بھرا تھا
پس اپنے ربّ کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو اور مچھلی والے (یونسؑ)کی طرح نہ ہو جاوٴ، جب اُس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہو۱ تھا۔