quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحاقة 69:19

فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Us waqt jiska naam-e-aamal uske seedhey haath mein diya jayega woh kahega “lo dekho, padho mera naam-e-aamal
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو وہ شخص جس کو اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا اس کے داہنے ہاتھ میں تو وہ کہے گا : آئو آئو ! دیکھو میرا اعمال نامہ !
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” اس وقت جس کا نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ دیا جائے گا وہ کہے گا ” لو دیکھو “ پڑھو میرا نامہ اعمال ،
— Fi Zilal al-Qur'an
سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس جس شخص کو اس کااعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا تو وہ کہے گا کہ لو،میرا اعمال نامہ پڑھو
— Maulana Wahiduddin Khan
سو جس کو ملا اُس کا لکھا داہنے ہاتھ میں وہ کہتا ہے لیجیو پڑھیو میرا لکھا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس وقت جس کا نامہٴ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا”لو دیکھو، پڑھو میرا نامہٴ اعمال،
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں