سورۃ الأعراف 7:11
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَٰكُمۡ ثُمَّ صَوَّرۡنَٰكُمۡ ثُمَّ قُلۡنَا لِلۡمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسۡجُدُواْ لِأٓدَمَ فَسَجَدُوٓاْ إِلَّآ إِبۡلِيسَ لَمۡ يَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ ﴿١١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ہم ہی نے تم کو (ابتدا میں مٹی سے) پیدا کیا پھر تمہاری صورت شکل بنائی پھر فرشتوں کو حکم دیا آدم کے آگے سجدہ کرو تو (سب نے) سجدہ کیا لیکن ابلیس کہ وہ سجدہ کرنے والوں میں (شامل) نہ ہوا
Humne tumhari takhleeq (creation) ki ibteda ki, phir tumhari surat banayi, phir farishton se kaha Adam ko sajda karo. Is hukm par sabne sajda kiya magar Iblis sajda karne walon mein shamil na hua
اور ہم نے تمہیں تخلیق کیا پھر تمہاری تصویر کشی کی پھر ہم نے کہا فرشتوں سے کہ جھک جاؤ آدم کے سامنے تو سجدہ کیا سب نے سوائے ابلیس کے نہ ہوا وہ سجدہ کرنے والوں میں
بیشک ہم نے تمہاری تخلیق کی ابتداء کی ‘ پھر تمہاری صورت بنائی ‘ پھر فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو ‘ اس حکم پر سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ۔
اور ہم نے تم کو پیدا کیا، پھر ہم ہی نے تمہاری صورت بنائی پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجده کرو سو سب نے سجده کیا بجز ابلیس کے، وه سجده کرنے والوں میں شامل نہ ہوا۔
اور ہم نے تم کو پیدا کیا، پھر ہم نے تمھاری صورت بنائی پھر فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو پس انھوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا
اور ہم نے تم کو پیدا کیا پھر صورتیں بنائیں تمہاری پھر حکم کیا فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آدم کو پس سجدہ کیا سب نے مگر ابلیس نہ تھا سجدہ والوں میں
ہم نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کی، پھر تمہاری صورت بنائی، پھر فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو، اس پر سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا