سورۃ الأعراف 7:13
قَالَ فَٱهۡبِطۡ مِنۡهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَن تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَٱخۡرُجۡ إِنَّكَ مِنَ ٱلصَّـٰغِرِينَ ﴿١٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
فرمایا تو (بہشت سے) اتر جا تجھے شایاں نہیں کہ یہاں غرور کرے پس نکل جا۔ تو ذلیل ہے
Farmaya, “accha tu yahan se nichey utar , tujhey haqq nahin hai ke yahan badayi ka ghamand karey, nikal jaa ke dar-haqeeqat tu un logon mein se hai jo khud apni zillat chahte hain”
(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا پس اتر جاؤ اس سے تمہیں یہ حق نہیں تھا کہ تم اس میں تکبر کرو پس نکل جاؤ یقیناً تم ذلیل و خوار ہو
فرمایا : ” تو یہاں سے نیچے اتر تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے ۔ نکل جا کہ درحقیقت تو ان لوگوں میں سے ہے جو خود اپنی ذلت چاہتے ہیں ۔
حق تعالیٰ نے فرمایا آسمان سے اتر تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو آسمان میں ره کر تکبر کرے سو نکل بے شک تو ذلیلوں میں سے ہے۔
خدا نے کہا کہ تو اتر یہاں سے تجھے یہ حق نہیں کہ تو اس میں گھمنڈ کرے پس نکل جا، یقینا تو ذلیل ہے
کہا تو اتر یہاں سے تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں پس باہر نکل تو ذلیل ہے
فرمایا ، ”اچھا، تو یہاں سے نیچے اُتر۔ تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے۔ نکل جا کہ درحقیقت تُو اُن لوگوں میں سے ہے جو اپنی ذلّت چاہتے ہیں۔“