سورۃ الأعراف 7:196
إِنَّ وَلِـِّۧيَ ٱللَّهُ ٱلَّذِي نَزَّلَ ٱلۡكِتَٰبَۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١٩٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
میرا مددگار تو خدا ہی ہے جس نے کتاب (برحق) نازل کی۔ اور نیک لوگوں کا وہی دوستدار ہے
Mera haami-o-nasir (guardian)woh khuda hai jisne yeh kitab nazil ki hai, aur woh neik aadmiyon ki himayat karta hai
یقیناً میرا مدد گار تو وہ اللہ ہے جس نے یہ کتاب نازل کی اور صالح بندوں کا وہی پشت پناہ ہے۔
میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہے
یقیناً میرا مددگار اللہ تعالیٰ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وه نیک بندوں کی مدد کرتا ہے۔
یقیناً میرا کار ساز اللہ ہے جس نے کتاب اتاری ہے اور وہ کار سازی کرتا ہے نیک بندوں کی
میرا حمایتی تو اللہ ہے جس نے اتاری کتاب اور وہ حمایت کرتا ہے نیک بندوں کی
میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتا ب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہے،