سورۃ الأعراف 7:42
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَا نُكَلِّفُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَآ أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَنَّةِۖ هُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ ﴿٤٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ہم (عملوں کے لیے) کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔ ایسے ہی لوگ اہل بہشت ہیں (کہ) اس میں ہمیشہ رہیں گے
Ba-khilaf iske jin logon ne hamari aayat ko maan liya hai aur acchey kaam kiye hain aur is baab mein hum har ek ko uski istetaat (capability) hi ke mutaabiq zimmedar thehrate hain. Woh ehle jannat hain jahan woh hamesha rahengey
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے۔۔ ہم کسی جان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے مگر اس کی وسعت کے مطابق۔۔ وہی ہوں گے جنت والے اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔
بخلاف اس کے جن لوگوں نے ہماری آیات کو مان لیا ہے اور اچھے کام کئے ہیں ۔۔۔۔۔ اور اس باب میں ہم ہر ایک کو اس کی استطاعت ہی کے مطابق ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ وہ اہل جنت ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک کام کئے ہم کسی شخص کو اس کی قدرت سے زیاده کسی کا مکلف نہیں بناتے وہی لوگ جنت والے ہیں اور وه اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
اور جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کيے ہم کسی شخص پر اس کی طاقت کے موافق ہی بوجھ ڈالتے ہیں یہی لوگ جنت والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
اور جو ایمان لائے اور کیں نیکیاں ہم بوجھ نہیں رکھتے کسی پر مگر اس کی طاقت کے موافق وہی ہیں جنت میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
بخلاف اس کے جن لوگوں نے ہماری آیات کو مان لیا ہے اور اچھے کام کیے ہیں اور اس باب میں ہم ہر ایک کو اس کی استطاعت ہی کے مطابق ذمہ دار ٹھیراتے ہیں وہ اہل جنت ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے