quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المعارج 70:42

فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ ﴿٤٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Lihaza inhein apni behuda baaton aur apne khel mein pada rehne do yahan tak ke yeh apne us din ko pahunch jayenge jiska insey waada kiya ja raha hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو (اے نبی ﷺ !) آپ چھوڑ دیجیے انہیں یہ لگے رہیں بےہودہ باتوں اور کھیل کود میں یہاں تک کہ یہ ملاقات کریں اپنے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” لہٰذا انہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن کو پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ،
— Fi Zilal al-Qur'an
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس ان کو چھوڑ دو کہ وہ باتیں بنائیں اور کھیل کریں ،یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو چھوڑ دے اُنکو کہ باتیں بنائیں اور کھیلا کریں یہاں تک کہ مل جائیں اپنے اُس دن سے جس کا اُن سے وعدہ ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں