سورۃ المعارج 70:43
يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ ﴿٤٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں
Jab yeh apni qabron se nikal kar is tarah daude ja rahey hongey jaise apne buthon (idols) ke aasthano (altars) ki taraf daud rahey hon
جس دن وہ نکلیں گے اپنی قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کہ وہ مقرر نشانوں کی طرف بھاگے جا رہے ہوں۔
جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہیں ،
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.
جس دن قبروں سے نکل پڑیں گے دوڑتے ہوئے ،جیسے وہ کسی نشانہ کی طرف بھاگ رہے ہوں
جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کسی نشانی پر دوڑتے جاتے ہیں
جب یہ اپنی قبروں سے نِکل کر اِس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بُتوں کے استھانوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں،