quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجن 72:7

وَأَنَّهُمۡ ظَنُّواْ كَمَا ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ أَحَدٗا ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yeh ke insaano ne bhi wahi gumaan kiya jaisa tumhara gumaan tha ke Allah kisi ko Rasool bana kar na bhejega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یہ کہ انہوں نے بھی ایسا ہی سمجھا جیسا کہ تم نے سمجھا ہوا ہے کہ اللہ کسی کو ہرگز نہیں اٹھائے گا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور یہ کہ ” انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور (انسانوں) نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا (یا کسی کو دوباره زنده نہ کرے گا).
— Maulana Muhammad Junagarhi
اوریہ کہ انھوں نے بھی گمان کیا، جیسا تمھارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو نہ اُٹھائے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور یہ کہ اُنکو بھی خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ اٹھائے گا اللہ کسی کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یہ کہ”انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمھارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسُول بنا کر نہ بھیجے گا۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں