سورۃ الأنفال 8:36
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ لِيَصُدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۚ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيۡهِمۡ حَسۡرَةٗ ثُمَّ يُغۡلَبُونَۗ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ يُحۡشَرُونَ ﴿٣٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے
Jin logon ne haqq ko maanne se inkar kiya hai woh apne maal khuda ke raaste se roakne ke liye sarf kar rahe hain aur abhi aur kharch karte rahenge, magar aakhir e kaar yahi koshishein unke liye pachtawe ka sabab banenge, phir woh magloob hongey, phir yeh kafir jahannum ki taraf gher laye jayenge
یقیناً کافر لوگ اپنے اموال خرچ کرتے ہیں تاکہ (لوگوں کو) روکیں اللہ کے رستے سے تو وہ (اور بھی) خرچ کریں گے پھر یہ ان کے لیے ایک حسرت بن جائے گا پھر یہ مغلوب ہو کر رہیں گے اور جو کفر پر رہیں گے وہ جہنم کی طرف گھیر کرلے جائے جائیں گے
جن لوگوں نے حق کو ماننے سے انکار کیا ہے وہ اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صرف کر رہے ہیں اور ابھی اور خرچ کرتے رہیں گے ، مگر آخر کار یہی کوششیں ، ان کے لیے پچھتاوے کا سبب بنیں گی۔ پھر وہ مغلوب ہوں گے ، پھر یہ کافر جہنم کی طرف گھیر لیے جائیں گے
بلاشک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راه سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے، پھر وه مال ان کے حق میں باعث حسرت ہو جائیں گے۔ پھر مغلوب ہو جائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا۔
جن لوگوں نے انکار کیا وہ اپنے مال کو اس ليے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکیں وہ اس کو خرچ کرتے رہیں گے پھر یہ ان کے ليے حسرت بنے گا پھر وہ مغلوب کيے جائیں گے اور جنھوں نے انکار کیا، ان کو جہنم کی طرف اکھٹا کیا جائے گا
بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تاکہ روکیں اللہ کی راہ سے سو ابھی اور خرچ کریں گے پھر آخر ہو گا وہ ان پر افسوس اور آخر مغلوب ہوں گے اور جو کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے
جن لوگوں نے حق کو ماننے سے انکار کیا ہے وہ اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صرف کر رہے ہیں اور ابھی اور خرچ کرتے رہیں گے مگر آخر کار یہی کوششیں ان کے لیے پچھتاوے کا سبب بنیں گی، پھر وہ مغلوب ہوں گے، پھر یہ کافر جہنم کی طرف گھیر لائے جائیں گے