quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنفال 8:43

إِذۡ يُرِيكَهُمُ ٱللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلٗاۖ وَلَوۡ أَرَىٰكَهُمۡ كَثِيرٗا لَّفَشِلۡتُمۡ وَلَتَنَٰزَعۡتُمۡ فِي ٱلۡأَمۡرِ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ سَلَّمَۚ إِنَّهُۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اس وقت خدا نے تمہیں خواب میں کافروں کو تھوڑی تعداد میں دکھایا۔ اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) کام (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے لیکن خدا نے (تمہیں اس سے) بچا لیا۔ بےشک وہ سینوں کی باتوں تک سے واقف ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yaad karo woh waqt jabke (aey Nabi),khuda unko tumhare khwab mein thoda dikha raha tha. Agar kahin woh tumhein unki tadaad zyada dikha deta to zaroor tumlog himmat haar jatey aur ladayi ke maamle mein jhagda shuru kardete. Lekin Allah hi ne issey tumhein bachaya. Yakeenan woh seeno ka haal tak jaanta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جب اللہ آپ کو دکھا رہا تھا (اے نبی ﷺ انہیں آپ کی نیند میں کم تعداد میں اور اگر آپ ﷺ کو دکھاتا کہ وہ کثیر تعداد میں ہیں (تو اے مسلمانو !) تم ضرور کمزوری دکھاتے اور معاملے میں اختلاف کرتے لیکن اللہ نے سلامتی پیدا فرما دی۔ یقیناً وہ واقف ہے اس سے جو کچھ سینوں کے اندر ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور یاد کرو وہ وقت جب کہ اے نبی خدا ان کو تمہارے خواب میں تھوڑا دکھا رہا تھا۔ اگر کہیں وہ تمہیں ان کی تعداد زیادہ دکھا دیتا تو ضرور تم لوگ ہمت ہار جاتے اور لڑائی کے معاملہ میں جھگڑا شروع کردیتے ، لیکن اللہ ہی نے اس سے تمہیں بچایا ، یقیناً وہ سینوں کا حال تک جانتا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
جب کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے تیرے خواب میں ان کی تعداد کم دکھائی، اگر ان کی زیادتی دکھاتا تو تم بزدل ہو جاتے اور اس کام کے بارے میں آپس میں اختلاف کرتے لیکن اللہ تعالیٰ نے بچا لیا، وه دلوں کے بھیدوں سے خوب آگاه ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
جب اللہ تمھارے خواب میں ان کو تھوڑا دکھاتا رہا اگر وہ ان کو زیادہ دکھادیتا تو تم لوگ ہمت ہارجاتے اور آپس میں جھگڑنے لگتے اس معاملہ میں لیکن اللہ نے تم کو بچالیا یقیناً وہ دلوں تک کا حال جانتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جب اللہ نے وہ کافر دکھلائے تجھ کو تیری خواب میں تھوڑے اور اگر تجھ کو بہت دکھلا دیتا تو تم لوگ نامردی کرتے اور جھگرا ڈالتے کام میں لیکن اللہ نے بچا لیا اس کو خوب معلوم ہے جو بات ہے دلوں میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یاد کرو وہ وقت جبکہ اے نبی ؐ ، خدا اُن کو تمہارے خواب میں تھوڑا دکھا رہا تھا۔ اگر کہیں وہ تمہیں اُن کی تعداد زیادہ دکھا دیتا تو ضرور تم لوگ ہمت ہار جاتے اور لڑائی کے معاملہ میں جھگڑا شروع کر دیتے، لیکن اللہ ہی نے اِس سے تمہیں بچایا، یقیناً وہ سینوں کا حال تک جانتا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں