quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنفال 8:69

فَكُلُواْ مِمَّا غَنِمۡتُمۡ حَلَٰلٗا طَيِّبٗاۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴿٦٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو جو مالِ غنیمت تمہیں ملا ہے اسے کھاؤ (کہ وہ تمہارے لیے) حلال طیب رہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pas jo kuch tumne maal haasil kiya hai usey khao ke woh halaal aur paak hai aur Allah se darte raho. Yakeenan Allah darguzar karne wala aur reham farmane wala hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو اب کھاؤ جو کچھ تمہیں ملا ہے غنیمت میں سے (کہ وہ تمہارے لیے) حلال اور طیب (ہے) اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقیناً اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پس جو کچھ تم نے مال حاصل کیا ہے اسے کھاؤ کہ وہ حلال اور پاک ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو ، یقینا الہ در گزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
پس جو کچھ حلال اور پاکیزه غنیمت تم نے حاصل کی ہے، خوب کھاؤ پیو اور اللہ سے ڈرتے رہو، یقیناً اللہ غفور ورحیم ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس جو مال تم نے لیا ہے اس کو کھاؤ،وه تمھارے ليے حلال اور پاک ہے اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو کھاؤ جو تم کو غنیمت میں ملا حلال ستھرا اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ ہے بخشنے والا مہربان
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پس جو کچھ تم نے مال حاصل کیا ہے اسے کھاوٴ کہ وہ حلال اور پاک ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو، یقیناً اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں