quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ التوبة 9:1

بَرَآءَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴿١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Elan e baraat (immunity) hai Allah aur uske Rasool ki taraf se un mushrikeen ko jinsey tumne muhaidey (treaties) kiye thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اعلان براءت ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے ان لوگوں کی جانب جن سے (اے مسلمانو !) تم نے معاہدے کیے تھے مشرکین میں سے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اعلان براءت ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین کو جن سے تم معاہدے کیے تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ اوراس کے رسول کی جانب سے بیزاری کا اعلان ہے۔ ان مشرکوں کے بارے میں جن سے تم نے عہد وپیمان کیا تھا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اعلانِ براء ت ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین کو جن سے تم نے معاہدہ کيے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
(اس سورت کے شروع میں بسم اللہ نہیں لکھی گئ اس کے مختلف اسباب بیان کئے گئے ہیں) صاف جواب ہے اللہ کی طرف سے اور اسکے رسول کی ان مشرکوں کو جن سے تمہارا عہد ہوا تھا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِعلان براٴت ہے اللہ اور اُس کے رسُول کی طرف سے اُن مشرکین کو جن سے تم نے معاہدے کیے تھے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں