quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الشمس 91:14

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا ﴿١٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Magar unhon ne uski baat ko jhuta qarar diya aur ountni ko maar dala. Aakhir-e-kaar unke gunah ke padash mein unke Rubb ne unpar aisi aafat toodi ke ek saath sab ko paywand-e-khaaq kar diya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔ تو الٹ دیا ان پر عذاب ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں اور سب کو برابر کردیا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
مگر انہوں نے اس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا۔ آخر کار ان کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کردیا ،
— Fi Zilal al-Qur'an
ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تو انھوں نے اس کو جھٹلایا، پھر اونٹنی کو مار ڈالا،پھر ان کے رب نے ان پر ہلاکت نازل کی ان كے گناه كے سبب، پھر سب کو برابر کردیا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر انہوں نے اُسکو جھٹلایا پھر پاؤں کاٹ ڈالے اُسکے پھر الٹ مارا اُن پر اُنکے رب نے بسبب اُنکے گناہوں کے پھر برابر کر دیا سب کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھُوٹا قرار دیا ااور اُونٹنی کو مار ڈالا۔ آخر کار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے ربّ نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوندِ خاک کر دیا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں