سورۃ يونس 10:100
وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ أَن تُؤۡمِنَ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ وَيَجۡعَلُ ٱلرِّجۡسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَعۡقِلُونَ ﴿١٠٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
حالانکہ کسی شخص کو قدرت نہیں ہے کہ خدا کے حکم کے بغیر ایمان لائے۔ اور جو لوگ بےعقل ہیں ان پر وہ (کفر وذلت کی) نجاست ڈالتا ہے
Koi mutanaffis Allah ke izan ke bagair iman nahin laa sakta, aur Allah ka tareeqa yeh hai ke jo log aqal se kaam nahin letay unpar gandagi daal deta hai
کسی جان کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ ایمان لائے مگر اللہ کے اذن سے اور وہ گندگی مسلط کردیتا ہے ان لوگوں پر جو عقل سے کام نہیں لیتے
کوئی متنفس اللہ کے اذن کے بغیر ایمان نہیں لاسکتا ، اور اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے
حاﻻنکہ کسی شخص کا ایمان ﻻنا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ بے عقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے.
اور کسی شخص کے ليے ممکن نہیں کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر ایمان لاسکے اور اللہ ان لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے
اور کسی سے نہیں ہو سکتا کہ ایمان لائے مگر اللہ کے حکم سے اور وہ ڈالتا ہے گندگی ان پر جو نہیں سوچتے
کوئی متنفس اللہ کے اذن کے بغیر ایمان نہیں لاسکتا، اور اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ ان پر گندگی ڈال دیتا ہے۔